turky-urdu-logo

وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی کی جائے گی؛ ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا کے باعث اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کیا ۔
کابینہ اجلاس کے بعد انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورت حال تشویش ناک ہے ،موسمی امراض کے پھوٹنے سے قبل ہمیں یومیہ متاثرین کی تعداد کو 100 سے کم اور اموات کی تعداد ممکنہ حد تک صفر تک لانے کی کوشش کرنا ہوگی ۔
صدر نے کہا کہ کووڈ -19 کے دائرہ کار میں اب عوامی نقل و حمل نظام یعنی بسوں وغیرہ میں محدود مسافروں کو بٹھایا جائے گا اور سفر کے دوران کسی کو جبکہ کیفیز اور ریستورانوں میں بھی قوانین کی سخت نگرانی کی جائے گی۔
صدر نے کہا کہ ایک بہتر حل کی تلاش میں ہمیں حفظان صحت کے اصولوں ،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے جیسے قواعد اپنانا ہونگے۔
معاشی کارکردگی کے حوالےس ے صدر نے بتایا کہ پیداواری استعداد کے تسلسل کےلیے حکومت نے تمام اقدامات کر رکھے ہیں، سالہ کی دوسری سہ ماہی میں جزوی اقتصادی کساد بازاری دیکھنے میں ضرور آئی ہے لیکن یہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں تسلی بخش تھی اور امید ہے کہ سال کی تیسری سہ ماہی میں معاشی صورت حال مزید بہتر ہوگی ۔

Read Previous

ترکی کے ساتھ جنگ یونان کو بہت مہنگی پڑے گی، یونانی میڈیا

Read Next

ترکی میں ہر جگہ ماسک پہننا لازم

Leave a Reply