TurkiyaLogo-159

اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام کی سربراہ کا زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ

اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام  کی سربراہ  میمونہ محمد شریف کا ترک خاتون اول امینہ ایردوان کے ہمراہ  زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا

یو این سربراہ نے  نے زلزلہ متاثرین سے کنٹینرہومز میں بات چیت کی  ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں متاثرین سے  تعزیت، یکجہتی اور امید کے لیے آئی ہیں۔

انہوں نے خاتون اول امینہ ایردوان کا شکریہ ادا کیا کہ  انہوں نے متاثرین سے ملاقات کروائی   انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے پوری کوششیں کریں گی اور بہترین مدد فراہم کریں گی   انہوں نے ترک حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت  نے اپنی عوام کی بھر پور مدد کی ہے آج  یہاں ہر فرد کنٹینر یا خیمے میں رہائش پذیر ہے ۔ترک حکومت نے اپنی عوام کو اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں چھوڑا ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہولناک زلزلے نے آپ نے اپنے پیارے کھو دیے ہیں میں ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں ۔ میری یکجہتی اور میرا دکھ آپ کے ساتھ ہے۔ میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

ترک خاتون اول نے کہا کہ  ہماری ریاست  کے تمام ادارے تیزی سے لگے ہوئے ہیں اور وہ تمام متاثرین کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں  مجھے امید ہے کہ ہم جلد اپنے ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیں گے

 

 

 

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک خاتون اول کی اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام  کی سربراہ سے ملاقات

Read Next

پاکستان سے کنٹینرز پر امدادی سامان ترکیہ پہنچ گیا

Leave a Reply