
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے استنبول میں اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام کی سربراہ میمونہ محمد شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ کی سربراہ نے ترکیہ میں آنے والی آفت کی تعزیت کی جس کے نتیجے میں ہزاروں جانیں گئی اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ اورتعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے خاتون اول کو 30 مارچ کو ہونے والی نیو یارک میں بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کا افتتاح کرنے کی دعوت بھی دی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے جون میں ہونے والی اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام کی جنرل اسمبلی میں بھی آنے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں صدرایردوان کی قیادت میں زیرو ویسٹ منصوبے کاآغاز کیا تھا جسے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس سمیت وسیع پیمانے پر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
گزشتہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ترکیہ کی جانب سے 30 مارچ کو زیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دینے کی قرارداد منظور کی تھی۔