لندن کی مساجد میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے تقریب کا انعقاد

لندن میں قائم ترک مسجد  میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

مسجد میں ترکیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف قسم کے  ترک روایتی کھانے  فروخت کیے گئے

مسجد کے امام نے کہا  کہ اس تقریب سے حاصل ہونے والی رقم ترکی کے زلزلہ زدگان کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال غریبوں کی مدد کے لیے ایسی تقریب کا  انعقاد کرتے ہیں لیکن یہ تقریب خاص طور پر زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ہے۔ اب تک اس مسجد مختلف مہم کے ذریعے  50 ہزار ٹن کپڑے اور کھانے کی اشیا کی امداد کی ہے   ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کرتے ہیں  اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے ترکیہ کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے  جس میں کنٹینڑ ہومز، خوارک کا سامان ، طبی سہولیات شامل ہیں

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان کی استنبول میں اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف سے ملاقات

Read Next

ترک خاتون اول کی اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام  کی سربراہ سے ملاقات

Leave a Reply