صدر ایردوان کی استنبول میں اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف سے ملاقات

صدر ایردوان نے استنبول میں اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف سے ملاقات کی۔

ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائیریکٹوریٹ کے مطابق صدر ایردوان اور آذربائیجانی صدر الہام علی یوف کے درمیان ملاقات استنبول کےوحدتین مینشن میں بند کمرے میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران آزربائیجان کےصدر الہام علی یوف  نے زلزلے میں ہونے والی تباہی اور اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور آذربائیجان کی طرف سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آذربائیجان ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے تباہ کن زلزلوں کے بعد امدادی ٹیمیں اور امدادی سامان ترکیہ بھیجا۔

زلزلہ زدہ علاقے میں 8 سو 67 امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو بھیجنے کے علاوہ، آذربائیجان نے 15 ہوائی جہاز، 3 سو 95 ٹرک اور 25 کنٹینرز پر مشتمل ایک ٹرین انسانی امداد کے سامان لے ترکیہ بھیجی تھیں۔

اس ہفتے کے شروع میں، ترک حکام نے اعلان کیا تھا کہ تمام صوبوں میں امدادی سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں سوائے صوبہ حطائے اور قہرمانماراش میں مگر آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار آزاد حیدروف  کا کہنا تھا کہ ہم یہیں رکیں گے اور تب تک کام کرتے رہیں گے جب تک کہ تمام بچاؤ اور بحالی کی کوششوں کو حتمی شکل نہیں دی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ  اور آذربائیجان کی ٹیمیں لوگوں کی مدد کے لیے ترکیہ کےشانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کے وسطی صوبے نگدے میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے

Read Next

لندن کی مساجد میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے تقریب کا انعقاد

Leave a Reply