پاکستان سے کنٹینرز پر امدادی سامان ترکیہ پہنچ گیا

پاکستان سے 275 ٹن امدادی سامان لے کر 21 ٹرکوں کا قافلہ زلزلہ سے متاثرہ ہونے والے ترکیہ شہر ملاطیہ پہنچ گیا۔

ٹرکوں کا قافلہ موسم سرما کے خیمے ، کمبل اور دیگر امدادی سامان لے کر  ایران کے راستے ترکیہ پہنچا ۔

قافلے کا استقبال ڈپٹی میئر ملاطیہ ہاکان ایزگی، ترک ایم او ایف اے کے سفیر فضلی کورمان، پاکستانی سفارت خانے کے نائب سفیر عباس سرور قریشی، کمانڈر مہمت بختیار ،اے ایف اے ڈی اور مقامی انتظامیہ کے حکام نے کیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر 6 فروری 2023 کو اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان فوری طور پر ایک فضائی رابطہ قائم کیا گیا تھا تاکہ امدادی ٹیموں کی آمدورفت اور ضروری امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ اب تک 20 پروازیں امدادی سامان ترکیہ لے کر آئی ہیں۔ زلزلہ سے متعلق امدادی سامان لے کر ایک جہاز بھی جلد ہی پاکستان سے ترکیہ کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عباس سرور قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق، مکمل صحت یابی اور بحالی تک پاکستان سے برادر ترکیہ کو امدادی امداد آتی رہے گی۔

ڈپٹی میئر ہاکان ایزگی نے کہا کہ ٹرک نہ صرف امدادی سامان لے کر آئے ہیں بلکہ ان پاکستانیوں کی طرف سے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں جن کے دل ترک بھائیوں کے لیے خاص محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ فوری ردعمل اور یکجہتی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت پاکستان کی زلزلہ سے متعلق امدادی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، نیشنل لاجسٹکس سیل ، جو کہ پاکستان کی سرکردہ ملٹی موڈل لاجسٹکس تنظیم ہے، نے زلزلے سے متعلق امدادی سامان پاکستان سے ترکیہ پہنچا دیا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

اقوام متحدہ آباد کاری پروگرام کی سربراہ کا زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ

Read Next

نیٹو رکنیت کے لیے سویڈن کو اپنے وعدے پورے کرنا ہونگے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply