امریکہ یوکرین کو جدید ہتھیاروں پر مشتمل 1 ارب ڈالر کی خصوصی امداد فراہم کرئے گا

امریکہ یوکرین کو ایک ارب ڈالر کے جدید ہتھیاروں پر مشتمل ایک ارب ڈالر کی خصوصی امداد دے گا ۔

اس فوجی امداد میں طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ہتھیاروں اور بکتر بند میڈیکل ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے علاوہ گولہ بارود بھی شامل ہو گا۔

یہ پیکج اب تک کا سب سے بڑا پیکج ہو گا اور اس کا اعلان پیر کے اوائل میں متوقع ہے۔

امریکہ نے اب تک یوکرین کو 24 فروری کو ہونیوالے روس کے حملے کے بعد سے تقریباً 8.8 بلین ڈالر کی امداد دی ہے۔

حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے ابھی تک ہتھیاروں کے اگلے پیکج پر دستخط نہیں کیے ہیں اور کہا ہے کہ ہتھیاروں کے پیکجوں پر دستخط ہونے سے پہلے ان کی قیمت اور مواد میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

Read Previous

شام میں جاری جنگ پر ترکیہ- روس تعاون موثر ثابت ہو گا، ترک صدر ایردوان

Read Next

پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں 5 میڈلز جیت چکا

Leave a Reply