
پاکستانی کھلاڑی برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں اب تک 5 میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔گزشتہ روز ریسلنگ کی 86کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ انعام بٹ کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے ہوا اور انعام بٹ نے فری اسٹائل میں بھارٹی حریف کوہر ا کر چاندی کا میڈل حاصل کیا ۔
اسی طرح 125 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے زمان انور نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا 65۔ کلو گرام کیٹیگری میں عنائت اللہ اسکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو ریسلنگ کے دوسرے راؤنڈ میں ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔
دوسری طرف دو سو میٹر دوڑ کی ریس میں پاکستانی ایتھلٹ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ شجر عباس نےسیمی فائنل ریس میں 20.89 کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن حا صل کی۔
شجر عثمان 200 میٹرکے فائنل میں جگہ بنانے والی ایشیا کے پہلے ایتھلٹ ہیں ۔ 200 میٹر کی فائنل ریس آج برمنگھم میں منعقد کی جائے گی۔
اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، جبکہ جوڈو مقابلے میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔
پاکستان مجموعی طور پر اب تک ایک گولڈ ، دو چاندی اور دو کانسی کےمیڈلز حاصل کر چکا ہے