شام میں جاری جنگ پر ترکیہ- روس تعاون موثر ثابت ہو گا، ترک صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ شام میں بدلتی صورتحال پر ترکیہ اور روس کا تعاون موثر ثابت ہو گا۔

صدر نے روس کے شہر سوچی میں میڈیا پریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کا شام کی صورتحال پر تعاون مثبت نتائج کا سبب بنے گا جس کا فائدہ خطے کوبھی پہنچے گا۔

بعد ازاں ملاقات کے بعد صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے شام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کی تصدیق کی ہے۔

 سوچی میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات 4 گھنٹے جاری رہی۔

صدرایردوان اور صدر پیوٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں جاری کردہ  مشترکہ بیان میں مختلف شعبوں میں تعاون  کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کے قیام کے لیے ترکیہ اور روس کے درمیان مخلصانہ، صاف گوئی اور اعتماد پر مبنی تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Read Previous

غزہ پر شدید اسرائیلی بمباری، 5 سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

Read Next

امریکہ یوکرین کو جدید ہتھیاروں پر مشتمل 1 ارب ڈالر کی خصوصی امداد فراہم کرئے گا

Leave a Reply