اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس لیے اگر عالمی درجہ حرارت میں 1.5 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔
موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کی نئی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں، موجودہ سرگرمیوں سے اس صدی میں عالمی درجہ حرارت میں تقریباً 2.8 سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے بعد سے حکومتوں کے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس میں کمی کے منصوبے بڑی حد تک ناکافی رہے ہیں، نئی کوششوں سے 2030 تک کاربن کے عالمی اخراج میں کمی ایک فیصد سے بھی کم ہو گی۔
رواں ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔