
ترکیہ بھر میں یوم جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔
صدر ایردوان کی زیر قیادت حکام نے دارالحکومت انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔
یوم جمہوریہ ترکیہ کی مرکزی تقریب مصطفی کمال اتاترک کے احاطے میں ہوئی۔
صدر ایردوان نے اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے۔
ترکیہ کے مختلف شہروں میں یوم جمہوریہ پر روایتی جلسے جلوس منعقد کیے گئے اور جدید ترکیہ کے جھنڈے لہرائے گئے۔
اتاترک کے مزار پر ہونے والی مرکزی تقریب میں ترک صدر ایردوان نے اپنے مختصر خطاب میں غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کی۔
29 اکتوبر 1923 میں جمہوری نظام رائج کیے جانے کی یاد میں ہر سال یوم جمہوریہ ترکیہ منایا جاتا ہے۔
1923 میں سلطنت عثمانیہ کا آئین اور قانون ختم کر کے ترکیہ کو سیکولر جمہوریہ ریاست قرار دیا گیا۔
Tags: یوم جمہوریہ