turky-urdu-logo

ایلون مسک باضابط ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

آٹو کمپنی ‘ٹیسلا’ اور امریکی اسپیس کرافٹ کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کے بانی ایلون مسک، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کے با ضابطہ مالک بن گئے ہیں۔  ایلون مسک نے ٹویٹر کی 44 ارب ڈالرز کی ڈیل جمعرات کو فائنل کی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹویٹر خریدنے کی وجوہات بھی بیان کیں۔

انہوں نے اپنی  ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹویٹر حاصل کرنے کا مقصد ایک ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو تشکیل دینا ہے جہاں تشدد کے بغیر بڑے پیمانے پر مختلف رائے رکھنے والے لوگ ایک اچھے انداز میں کھل کر اپنی بات کا اظہار کر سلیں

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ٹوئٹر زیادہ پیسے کمانے کے لیے نہیں خریدا، بلکہ یہ انسانیت کی مدد کرنے کی ایک کوشش ہے

ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹر ہر کسی کے لیے ایسا پلیٹ فارم نہیں بن سکتا جہاں کوئی بھی بغیر کسی وجہ کے کچھ بھی کہتا رہے۔ یہ پلیٹ فارم سب کے لیے گرم جوش اور خوش آئند ہونا چاہیے جہاں کوئی بھی اپنی ترجیحات کے مطابق اظہار کر سکے۔

انہوں نے اشتہار دینے والی کمپنیوں سے بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹویٹر دنیا میں سب سے معتبر اشتہاروں کا پلیٹ فارم ہو۔

ایلون مسک نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل اور قانونی مشیر اور پالیسی چیف وِجے گڈے کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

مسک نے ان پر الزام عائد کیا تھا وہ پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے ذریعے انہیں اور ٹویٹر کے سرمایہ کاروں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ البتہ اس بارے میں ٹویٹر، ایلون مسک اور ایگزیکٹوز نے باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں 44 ارب ڈالر کے عوض ٹویٹر خریدنے کی پیش کش کی تھی لیکن جولائی میں ہی انہوں نے ٹویٹر سے ہونے والے معاہدے کو ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا تھا۔

Read Previous

صدرایردوان قابلِ بھروسہ رہنما ہیں ، روسی صدر پیوٹن

Read Next

اقوام متحدہ نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے خبردار کردیا

Leave a Reply