صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترک قوم ملکی سالمیت،قومی یکہجتی وبقا کے لیے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔
صدر ایردیوان نے چرکش ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 18 برسوں میں ترکی نے خشکی،سمندر اور فضا میں سر توڑ کوششیں کرتے ہوئے انہیں جدید ترین بنایا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب ہم اپنے مستقبل کی طرف زیادہ مثبت نگاہ سے دیکھ سکتے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی میں جو بھی منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں وہ صرف اور صرف قوم کی ترقی اور مستقبل کو نظر میں رکھ کر بنائے گئے ہیں۔
چرکش ٹنل کےبارے میں صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بدولت وقت اور ایندھن دونوں کی بچت کا موقع فراہم ہو گا۔