مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں دیلی دمیر لوہار کا کردار ادا کرنے والے اداکار مہمت چیوق اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی دلوں میں بستے ہیں۔
دیلی دمیر کے قائی قبیلے سے وفاداری اور ان کی شجاعت ان کی شہرت کا باعث بنی۔ مہمت چیوق ترکی کے تجربہ کار اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے ارطغرل ڈارمے کے پہلے اور دوسرے سیزن میں اہم کردار ادا کیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ہزاروں مداح انہیں فولو کرتے ہیں۔