بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ فروری میں 6 کشمیری شہریوں کو شہید کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں جہاں گزشتہ ماہ بھی بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جب کہ گزشتہ ماہ 63 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور 5 کو زخمی کیا گیا۔