زلزلہ متاثرین کی مدد کو گئ الخدمت ریسکیو ٹیم پاکستان لوٹ آئی

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کو  گئی  پاکستان  کی سرچ اور ریسکیو ٹیم وطن  لوٹ آئی ہے ۔ ۔ لاہور ائیر پورٹ پر ترک قونصل  امیر اوزبے  اور ترکش ائیر لائن لاہور کے جنرل مینجر  عمر اوندر نے الخدمت  ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا  اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ہم  پاکستان کی جانب  ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بروقت مدد کرنے پر پاکستانی ریسکیو ٹیم کے مشکور ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے فوری رسپانس نے ترکیہ کا دل جیت لیا ۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی مدد کو ہم کبھی نہیں بھولے گے  انہوں نے ایک مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے آخر میں پاک ترک دوستی کا نعرہ بھی لگایا

 

الخدمت فاؤنڈیشن کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 13 روز زلزلہ متاثرین کی مدد کی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی 47 رکنی ٹیم نے جدید آلات کی مدد سے 56 جاں بحق افراد کو ملبے تلے سے نکالا اور ان کی تدفین  اور نماز جنازہ کا بھی بندو بست کیا  جب کہ  6 افراد کو زندہ ملبے تلے سے نکالا  ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم ترکیہ میں سرکاری سطح پر آپریشن بند ہونے کے بعد وطن واپس لوٹی ہے

الخدمت فاؤنڈیشن  کی جانب سے 47 رکنی ریسکیو ٹیم زلزلے کے اگلے روز ترکیہ روانہ ہوئی جہاں انہوں نے مصیبت میں پھنسے ترک بھائیوں کی مدد کی تھی

 

 

Read Previous

ایف 16 معاہدوں کو نیٹو معاملات سے مشروط کرنا دانش مندی نہیں۔ ترک وزیر خارجہ

Read Next

ترکیہ ایک بار پھر زلزلے کی زد میں،6.4 شدت کے زلزلے سے 3 افراد جاں بحق

Leave a Reply