
ترکیہ میں 2 ہفتوں کے بعد ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ پریذیڈنسی کے مطابق پہلا زلزلہ 8 بج کے چار منٹ میں آیا۔ جس کی شدت 6.4 تھی جب کہ اس کی گہرائی 16.4 کلومیٹر تھی۔دوسرا زلزلہ اس کے تین منٹ کے بعد ہوا جس کی شدت 5.8 اور گہرائی 7 کلو میٹر تھی ۔ دونوں زلزلوں کا مرکز حطائے صوبہ تھا۔ زلزلہ صوبہ حطائے کے دیگر علاقوں سمیت شام میں بھی محسوس کیا گیا
زلزلے سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
ترک نائب صدر فوات اوکتے نے شہریوں کو وہ تباہ شدہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہےہیں جو اس زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں کوئی بھی شخص کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع نہیں ملی
انہوں نے شہریوں کو غلط اور جعلی خبروں سے دور رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ صرف سرکاری اداروں کی جانب سے دی گئی معلومات پر یقین کریں
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ پریذیڈنسی نے شہریوں کو سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرے کے خلاف احتیاط کے طور پر ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی بھی اپیل کی ہے
خیال رہے کہ دو ہفتے پہلے ترکیہ میں آئے شدید زلزلے سے 3 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 41 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں