ڈھائی سال بعد مطاف کے گرد قائم رکاوٹین ہٹا دی گئیں

خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔ زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور مقام ملتزم  پر دعائیں بھی کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔

سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت عارضی بیریئرز لگائے گئے تھے۔

Read Previous

استنبول ائیر پورٹ یورپ کے بہترین ائیرپورٹ میں اپنی جگہ قائم رکھنے میں کامیاب

Read Next

عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کے یوکرین سے روانہ ہونے والا بحری جہاز استنبول ساحل پہنچ گیا

Leave a Reply