
عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے یوکرینی بندرگاہ اودیسا سے روانہ ہونے والے غلے سے لدا بحری جہاز ” رازونی” آبنائے استنبول میں لنگر انداز ہو گیا ہے۔
22 جولائی کو طے ہوئے استنبول معاہدے کے تحت یہ بحری جہاز دو روز قبل اودیسا سے لبنان کےلیے روانہ ہوا تھا جس نے استنبول کے قریب لنگر ڈالا۔
ذرائع کے مطابق یہ جہاز 26ہزار ٹن گندم لبنان پہنچائے گا۔
ترک وزیر دفاع نے کہنا تھا کہ جہاز کا معائنہ آج صبح سے شروع ہو چکا ہے اس جلد اس کی منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ22جولائی کوترکیہ ، اقوام متحدہ ، روس اور یوکرین کے درمیان 3 یوکرینی بندرگاہوں ، اوڈیسا، چرنومورسک اور یوزنی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جو جنگ کے باعث بند تھیں۔