استنبول ائیر پورٹ یورپ کے بہترین ائیرپورٹ میں اپنی جگہ قائم رکھنے میں کامیاب

ہوائی اڈوں کی تجارتی ایسوسی ایشن ACI یورپ کے ڈائریکٹر جنرل اولیور جینکوویک کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ نے نہ صرف جون میں بلکہ وبائی مرض  کورونا کے آغاز کے بعد سے یورپ کے بیشتر بڑے مراکز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے ACI یورپ کے اعداد و شمار کے مطابق، استنبول ہوائی اڈہ جون میں یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا۔

استنبول ائیر پورٹ  نے 60 لاکھ مسافروں کا استقبال کیا اور کورونا وائرس  کے  2019 سے لے کر اب تک سب سے زیادہ پروازوں کی میزبانی کی۔

یہ بنیادی طور پر اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ جب لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی بات آتی ہے توترکیہ نے دیگر یورپی ریاستوں کے مقابلے میں بہت کم پابندی والے طریقوں پر عمل کیا ہے۔

ترکش ائیر لائنز کے بورڈ کے چئیر مین اور ایگزیکٹو بولات  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استنبول ہوائی اڈے کے چیک ان ایریاز، سامان کی ترسیل کے عمل، ہوائی جہاز کی پارکنگ اور ٹیکسی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ  مہمانوں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے پر سہولیات فراہم کرنے سے اس کی ترجیحات میں اضافہ ہوا۔

اسکے علاوہ ترکش ایئر لائنز کا ایئر کارگو ٹرانسپورٹیشن آپریٹر، ترکش کارگو جون کے مہینے میں بین الاقوامی ائیر کارگو آپریٹرز میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

کمپنی کے بیان میں جون کے لیے ورلڈ ایئر کارگو ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے ترک کارگو نے کہا ہےکہ پچھلے مہینے میں ا س کا مارکیٹ شیئر 4.8 فیصد رہاہے۔

جبکہ مجموعی طور پر ایئر فریٹر مارکیٹ 6.9 فیصد تک کمی کا شکار ہوئی ہے۔

ترکش ایئرلائنز کے بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن احمد بولات نے کہا ہے کہ ترک کارگو کی طرف سے حاصل کی گئی یہ کامیابی ترکیہ کو دنیا میں ایئر کارگو انڈسٹری کامرکز بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

بولات نے 2025 میں 3.5 بلین ڈالر کی آمدنی اور 2 بلین ڈالر کے لاجسٹکس ایکو سسٹم کے ساتھ 2025 میں دنیا کی بہترین  تین ایئر کارگو برانڈز میں سے ایک بننے کے  ہدف کا بھی اظہار کیا۔

ترکیہ کا کارگو دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک کارگو لے جانے والے کارگو آپریٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 

Read Previous

ترکی میں منکی پاکس سر اٹھانے لگا، 5 کیسز رپورٹ، وزیر صحت

Read Next

ڈھائی سال بعد مطاف کے گرد قائم رکاوٹین ہٹا دی گئیں

Leave a Reply