
ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک منکی پاکس کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جس میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک مریض تاحال قرنطینہ میں ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ فی الوقت منکی پاکس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،کورونا کا پہلا ویرئنٹ خطرناک تھا ،اس وقت اومی کرون ویرئینٹ تیزی سے پھیل ضرور رہا ہے مگر اس کی علامات کافی کم ہیں۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ کورونا ویکسین کی خو راکیں ضرور پوری کروائیں بالخصوص عمر رسیدہ افراد اس بارے میں احتیاط کریں۔