تاریخ ، قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کا حامل استنبول سرمایہ کاری اور کاروبار کے لحاظ سے بھی ایک اہم شہر ہے۔ قدیم وقتوں میں استنبول نہ صرف ایک تجارتی مرکز تھا بلکہ پوری دنیا سے کاروبار ی افراد کی توجہ کا مرکز بھی تھا ۔
فوربیس میگزین کی ترکی میں رہنے اور کاروبار کے اعتبار سے بہترین شہروں کی فہرست میں استنبول پہلے نمبر پر ہے ۔ اس شاندار شہر کے کاروباری دنیا کے لیے مفید ہونے کی کچھ وجوہات ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
محل وقوع
دو براعظموں کے بیتر استنبول سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد جو بیرون ملک سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں کی پہلی ترجیح رہا ہے۔ اپنے جغرافیائی محل و قوع کی بدولت استنبول بین الاقوامی کانفرنسوں، اور سیمنارز کے لیے نہایت موضوع سمجھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ، باسفورس کی وجہ سے ملک کی بیشتر سمندری تجارت کا تعلق بھی استنبول سے ہی ہے۔
آبادی کے اعتبار سے
استنبول ترکی کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے اور یہاں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افراد کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں، پڑھے لکھے نوجوانوں میں بڑھتا ہوا اسٹاٹ اپس کا رحجان بھی اس شہر کے کاروباری شعبے کے لیے منافع بحش ثابت ہوا ہے لہذا یہ ثقافتی شہر سرمایہ کاری کے لیے ہر لخاط سے بہتر ہے۔
معیشت
معاشی لخاط سے استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے اور ملک کی جی ڈی پی میں 31.2 فیصد حصہ استنبول کا ہے جس سے ظاہر ہے کہ صعنتی مزدوروں کا بڑا حصہ استنبول میں ملازمت اختیار کیے ہوئے ہے۔ استنبول میں ٹیکسٹائل سے لے کر کھانوں ، دھات سے لے کر آٹوموٹو سیکٹر تک بے شمار فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔
بین الاقوامیت
استنبول تجارتی دارالحکومت اور ترکی کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے انہی خصوصیات اور اس کے جغرافیائی محل وقوع کی بدولت بے تحاشا ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیڈ کواٹر استنبول میں موجود ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ استنبول بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے خواہش مند افراد کی توجہ کا مرکز ہے ۔ بین الاقوامیت ان بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے جو استنبول کو کاروباری دنیا کے لئے اہم مرکز کی حیثیت دیتی ہیں۔ اپنے محل وقوع ، آبادی ، معیشت ، قدرتی اور تاریخی خوبصورتی کے ساتھ استنبول ترکی میں رہنے اور کاروبار کرنے کے لیے بہترین مقام ہے۔ شہر کی یہ دلکشی کاروبار میں دلچسپی رکھنے والےافراد کو اندرون اور بیرون ملک سے اپنی طرف راغب کرتی ہے۔