turky-urdu-logo

ترکی میں نیشنل ٹیکنالوجی اسکالرشپس پروگرام میں داخلے شروع ہو گئے

ترکی ٹیکنالوجی ٹیم فاوٗنڈیشن نے پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات کے لئے نیشنل ٹیکنالوجی اسکالرشپس پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت دو کیٹگریز میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔ رضاکارانہ کیٹگری کے طلبہ کو 700 ٹرکش لیرا اور ٹرینر مینٹور کو 1000 ٹرکش لیرا ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ یہ وظیفہ دس ماہ تک جاری رہے گا۔ ٹرینر مینٹور کو ایک سال تک ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں شروع کیا گیا ہے۔ رضاکارانہ اسکالر شپ پروگرام میں ملک بھر سے گریڈ ون سے گریڈ فور تک گریجویٹس اس پروگرام کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ ٹرینر مینٹور پرگرام کے لئے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹس کے طلبہ شرکت کر سکیں گے۔

Read Previous

شمالی ترک قبرص میں صدر ایردوان نے نئے اسپتال کا افتتاح کیا

Read Next

ترکی میں سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع

Leave a Reply