turky-urdu-logo

شمالی ترک قبرص میں صدر ایردوان نے نئے اسپتال کا افتتاح کیا

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی ترک قبرص میں نئے اسپتال کا افتتاح کر دیا۔ شمالی ترک قبرص کے دو روزہ دورے میں انہوں نے نئے منتخب صدر ایرسن تاتار سے ملاقات کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترک عوام کی طرف سے اپنے ترک شمالی قبرص کے بھائیوں کے لئے اسپتال کا تحفہ قبول کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 45 روز میں اس اسپتال کی تعمیر ممکن نہیں تھی اگر دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات وسیع نہ ہوتے۔

ترکی نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے شمالی ترک قبرص کو دو کروڑ ڈالر کی امداد کی فراہم کی ہے۔

صدر ایردوان نے شمالی ترک قبرص کے عوام کو مستقبل میں بھی صحت کے شعبے میں مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شمالی ترک قبرص میں 500 بستروں کا ایک نیا اسپتال بھی جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی ترک قبرص کے قیام کی 37 ویں تقریب میں بھی شرکت کی۔

شمالی ترک قبرص کے صدر ایرسن تاتار نے صدر ایردوان کا لیفکوسا ایمرجنسی اسپتال کے تحفے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ایردوان کی خصوصی دلچسپی کے باعث صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں اسپتال کی تعمیر ممکن ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر صحت فہرتین کوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بیشتر ممالک میں وائرس سے لڑنے کی صلاحیت کم ہے تاہم ترکی کسی بھی رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر دنیا کے مختلف ممالک کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے طبی آلات فراہم کر رہا ہے۔

Read Previous

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، کئی گھر تباہ ہو گئے

Read Next

ترکی میں نیشنل ٹیکنالوجی اسکالرشپس پروگرام میں داخلے شروع ہو گئے

Leave a Reply