turky-urdu-logo

ترکی کی سوغات، کھانوں سے گھر کی تزئین وآرائش تک

تاریخ میں مختلف ثقافتوں  کے میل جول کے باعث    مختلف ممالک کی چیزیں تقریبا ہر ملک میں موجود ہیں، بلکل اسی طرح  ہی ترکی کی مصنوعات  بھی بیرون ملک باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

تاہم ، ہر ملک  کی اپنی کچھ خاص چیزیں ہوتی ہیں جو اسکی ثقافت کی پہچان ہونے کے ساتھ ساتھ اس  ملک  کے  ہنر مند لوگوں کے ہنر کی عکاسی کرتی ہیں۔ ترکی کی کچھ مخصوص دکانوں سے کچھ ایسی اشیا ملتی ہیں جوصرف ترکی میں ہی پائی جاتی ہیں۔

ہاتھ سے رنگے  ازنک کے برتن

مٹی کے برتنوں پر نت نئے ڈیزائن  بنانے کا رواج  ہمیشہ سےہی  پسند کیا جاتا ہے ، چاہے وہ قدیم دور ہو یا  ماڈرن ایج  گھروں میں ڈیزائنینگ والے برتن ہمیشہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ ترکی عظیم ثقافتوں کا ملک ہے۔ جو اپنے اندر انتہائی خوبصورت ثقافتوں کو پرو کر رکھتا ہے۔ترکی میں موجود شاہی مسجدوں    میں لگی ازنک ٹائلوں کے  سرخ اور فیروزی رنگ توجہ کا باعث بنتے ہیں۔یہ  ڈیزائن  سلطنت عثمانیا کے دور کو زندہ  رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ رنگ برنگی پینٹینگ ولی چیزوں کی روایت یں صرف قدیم زمانے   کی یادوں تک ہی  محدود نہیں  بلکہ آج بھی ترکی کے شہر ازنک میں کچھ ایسی جگہیں موجود ہیں  جہاں ہاتھوں سے بنائے گئے ڈیزائن والے برتن فروخت ہوتے ہیں۔ یہ  خاص طریقے کے ڈیزائن والے برتن آپکو  ازنک کے بازاروں سے ہی مل سکتے ہیں۔

بلیولو بکلاوا

ترکی  کی  مشہور مٹھائی بکلاوا   مشرق وسطی کے متعدد ثقافتوں میں  بہت مشہور ہے جسکے باعث   وہ ترکی کے باہر بھی پایا جاتا ہے۔تاہم  بکلاوے  کی ایک  قسم بلیولو بکلاوا جو صرف گزیانتیپ کے پستے سے بنایا جاتا ہے اور صرف استنبول کے ایشین پہلو  سے ملتا ہے ۔اس بکلاوے کا منفرد ذائقہ  ترکی کے علاوہ اور کہیں سے بھی نہیں ملتا۔استنبول میں جب آپ کسی دکان کی کھڑکی  میں بکلاوے کا بڑا ذخیرہ  پڑا دیکھیں  گے تو آپکو معلوم ہوگا کہ آپ صحیح جگہ پر پہنچ چکے ہیں۔

تولو کی ٹیکسٹائل

ترکی  دنیا کا واحد ملک نہیں ہے جو اپنی ٹیکسٹائل  کے لیے مشہور ہے  مگر صرف ترکی کے پاس  ہی ایک  ایسی حیرت انگیز ٹیکسٹائل  ہے  جسکے پاس رنگ برنگی چیزوں  کی خوبصورت ورائٹی موجود ہے۔ تولو ٹیکسٹائل   چمکدار رنگ کے پھولوں سے بنے بستروں سے لے کر  خوبصورت پینٹینگ والے کپڑے بھی تیار کرتا ہے ۔ تولو ٹیکسٹائل کی چیزیں آپکو  صرف ترکی سے ہی مل سکیں گی ۔ تولو ٹیکسٹائل کی بنی ہوئی چیزیں ان لوگوں کے لیے بہت آسانی پیدا کرتی ہیں  جو اپنے گھر کی سجاوٹ میں رنگین رنگ پسند کرتے  ہوں۔

نوری توپلر ترکش کافی

ترکی کی کافی دنیا میں بہت  پسند کی جاتی ہے  اور با آسانی دوسرے ممالک میں دستیاب ہوتی ہے ۔ مگر  ترکش کافی کی ایک قسم نوری توپلر صرف ترکی میں ہی  بنائی جاتی ہے۔نوری توپلر ترکش کافی صرف گرینڈ بازار  کے آس پاس سے ہی  ملتی ہے۔1890  میں ایک خاص طریقے سے بنائی جانے والی نوری توپلر ترکش کافی آج بھی اسی طریقے سے بنائی جاتی ہے۔ نوری توپلر ترکش کافی  لکڑی کی آگ پر روسٹ کی جاتی ہے جسے ایک منفرد ذائقہ حاصل ہوتا ہے۔

عبد اللہ حمام

 ترکی  میں بننے والی حمام کی چیزیں  دنیا میں کافی پسند کی جاتی ہے۔ ترکی میں  بنے پتلے تولیے ، زیتون کے تیل سے بنی صابن جیسی چیزیں ہر جگہ سے باآسانی  مل جاتی ہیں مگر   عبد اللہ  حمام  کی بنی خاص چیزیں صرف ترکی کے بازار میں ہی پائی جاتی ہیں۔ان خاص چیزوں میں  خام ریشم ، کتان اور روئی کے ساتھ ہاتھ سے تیار کردہ قدرتی صابن شامل ہیں۔اگر آ پکو یہ خاص صابن چاہیے تو  ترکی کا گرینڈ بازار آپکا منتظر ہے۔

 جینیفر کا حمام

حیرت انگیز  تولیوں  کی بات کی جائے  تو ترکی میں موجود  ارستا   بازار  میں جینیفر   کا حمام  خو بصورت تولیوں کی خریداری کا ایک اہم اسٹاپ ہے  جو کپاس کی مدد سے ہاتھ سے بنائے جاتے ہیں۔

 ایتھکون اور دھوکو کے روایتی ترکش کارپٹ

ترکی دنیا  کے ان ممالکوں میں سے ایک ہے جو اپنے قالینوں  کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ترکی میں موجود  ایتھکون اور دھوکو 2 ایسے اسٹور ہیں  جہاں ملنے والے روایتی ڈیزائن صرف ترکی کے گرینڈ بازار سے ہی مل سکتے ہیں۔

ہاچی بیکر کی ترکش ڈیلائٹ

ترکی کی ترکش ڈیلائٹ دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں اور بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔لیکن  ترکی کے گرینڈ بازار میں موجود ہاچی بیکر کی بنی ترکش ڈیلائٹ آج بھی وہی ذائقہ رکھتی ہے جو 1777  میں  تھا۔ اگر کسی کو کلاسک اور عمدہ ذئقہ کی ترکش ڈیلائٹ کھانی ہے تو  اسے ہاچی بیکر لازمی جانا چاہیے۔

Read Previous

ترکی میں سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع

Read Next

ترکی: 10 ماہ میں 145.5 ارب ترکش لیرا کا بجٹ خسارہ

Leave a Reply