turky-urdu-logo

ترکی: 10 ماہ میں 145.5 ارب ترکش لیرا کا بجٹ خسارہ

ترکی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں مالیاتی خسارہ 145.5 ارب ترکش لیرا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ خسارہ 44 فیصد بڑھ گیا ہے۔

جنوری سے اکتوبر تک حکومت کی آمدنی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 822 ارب ترکش لیرا رہی لیکن دوسری طرف اخراجات 18 فیصد بڑھ کر 967.7 ارب ٹرکش لیرا ہو گئے۔

دس ماہ میں حکومت نے قرضوں پر عائد سود کی مد میں 119.6 ارب ترکش لیرا ادا کئے۔

اگر سود کی ادائیگی کو مجموعی اخراجات سے منہا کر دیا جائے تو مالیاتی خسارہ 26 ارب ترکش لیرا کے برابر ہو جاتا ہے۔

دس ماہ میں حکومت کی ٹیکس آمدنی 655.4 ارب ترکش لیرا رہی۔

اکتوبر میں مالیاتی خسارہ 4.9 ارب ترکش لیرا رہا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کم ہے۔

اکتوبر 2019 کے مقابلے میں اس سال اکتوبر میں آمدنی 42 فیصد اضافے کے بعد 92.8 ترکش لیرا رہی۔

اخراجات 22 فیصد بڑھ کر 97.7 ترکش لیرا رہے۔ اکتوبر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اوسطً شرح تبادلہ 7.95 ترکش لیرا رہی جبکہ جنوری سے اکتوبر تک اوسطً شرح تبادلہ 6.86 ترکش لیرا ریکارڈ کی گئی۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی کی سوغات، کھانوں سے گھر کی تزئین وآرائش تک

Read Next

ترکی اگلے ماہ نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

Leave a Reply