
گزشتہ روز ترکیہ اور شام میں آنے والےہولناک زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ جانے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا ترکیہ دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی، تعزیت کرنا ہے، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 فروری کو ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس بھی موخر کر دی اوروزیر اعظم اگلی تاریخ کا علان ترکیہ سے آنے کے بعد کریں گے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ترکیہ میں بڑی پیمانے میں تباہی ہوئی ہے 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات اور تباہی کی صورتحال سے دماغ سن ہو چکا ہے ۔ ہم دوست ملک ترکیہ کی اس مصیبت کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں ۔
Tags: وزیر خارجہ پاکستان