turky-urdu-logo

پاکستانی فوج کے2 دستے زلزلہ زدگان کی مددکےلیے ترکیہ روانہ

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کے  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ ہو گئے۔

 

پاک فوج کے امدادی دستوں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، جس میں ماہرین ، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم شامل ہے۔

زلزلے کے بعد امدادی آپریشن کے سلسلے میں بھیجے گئے سامان میں 30 بستروں والا موبائل اسپتال، خیمہ، کمبل اور دیگر امدادی اشیا  بھی شامل ہیں۔ پاکستان  کی عسکری قیادت نے ترکیہ عسکری قیادت نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی دستے پیر اور منگل کی درمیانی شب خصوصی پی اے ایف طیارے کے ذریعے ترکیہ کے لیے روانہ ہوئے جو امدادی اور بچاوٴ کے کاموں کی تکمیل تک وہاں موجود رہیں گے۔

 

 

 

Alkhidmat

Read Previous

دنیا بھر سے ترکیہ کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

Read Next

وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کا ترکیہ سے اظہار یکجتی، دورے کا اعلان

Leave a Reply