
صدر ایردوان نے ملک کے جنوب میں آنے والےشدید زلزلے سےمتاثرہ 10 صوبوں میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں اسٹیٹ انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 119 کے تحت ہمیں دیے گئے اختیار کی بنیاد پر، ہم نے ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ہنگامی صورتحال کے فیصلے کے بارے میں صدارتی اورپارلیمانی عمل کو تیزی سے مکمل کریں گے، جس میں 10 صوبوں میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے گی تاکہ لوگوں کو تلاش کرنے اور امدادی کاروائیوں کی کوششوں کو تیزی سے انجام دیا جائے۔
صدر ایردوان نے یہ بیان ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد دیا۔
شام اور لبنان سمیت خطے کے کئی مالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ صرف ترک جمہوریہ میں ہونے والی تاریخی تباہی بلکہ اپنے جغرافیہ اور دنیا کی سب سے بڑی تباہی کاسامناہے۔
صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ 2 شدید زلزلوں کے بعد 10 صوبوں مین کم از کم 3 ہزار 5سو 49 افراد ہلاک اور 22 ہزار 1 سو 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اطمینان ہے کہ اب تک ہمارے 8000 سے زیادہ شہریوں کو ملبے سے بچایا جا چکا ہے۔