turky-urdu-logo

صدارتی انتخابات دوسرے راؤنڈ تک پہنچ چکے ہیں، ترجمان ریپبلکین پیپلز پارٹی

اپوزیشن پارٹی ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے ترجمان اوزترک نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارلیمانی انتخابات کا جائزہ لیا اور ہیڈکواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوان عوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
تقریباً تمام بیلٹ بکسوں کی گنتی ہو چکی ہے، اور بیرون ملک سے صرف 300 کے قریب بیلٹ بکسوں کی ابھی تک گنتی نہیں ہوئی ہے، اور یہ نتیجہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ یقینی ہے کہ صدارتی انتخاب دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا ہے۔ ہماری پارٹی ان تمام لوگوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے جو کل انتخابات میں حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیا ۔ یہ ہماری جمہوریت کے لیے خوش آئند ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 28 مئی کو بھی عوام ایسے ہی اپنے ملک کے مستقبل کے لیے باہر نکلیں گے۔ آنےوالے 15 دنوں میں ہم بہت کچھ کریں گے۔ ہم اس ملک میں حق، قانون اور انصاف لا سکتے ہیں۔ ہمارے لیے عوامی رائے اہمیت رکھتی ہے ، ہم دوسرے راؤنڈ میں ضرور جیتیں گے، قومی اتحاد برتری لے گا، ہم جیتیں گے، جمہوریت کی جیت ہوگی، ترکیہ کی جیت ہو گی۔

Read Previous

جدید ترکیہ کا فکری معمار

Read Next

پرانی جین اور گٹار

Leave a Reply