صدر پاکستان آصف زرداری نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔
تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدر پاکستان نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف میتن گوراک کو نشان امتیاز سے نوازا۔
تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ساحر سمشاد مرزا بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، جس سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ زمینی ٹرانسپورٹ ایک عام انسان کی پہنچ میں ہے جس کے باعث دونوں ممالک کےدرمیان روابط میں مزید اضافہ ہو گا۔
ٹرانسپورٹ روابط سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گےاس لیے دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
