دو مقدس ترین مساجد کے امور کے صدر اور امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دنیا میں دو ایسی جگہیں ہیں جہاں کورونا وائرس نہیں پہنچا ان میں ایک مسجد الحرام (خانہ کعبہ) اور دوسری مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
"کورونا وائرس کی عالمی وبا” میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے حفاظتی انتظامات سے متعلق ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئے جو مثالی اقدامات کئے جس کے باعث ملک میں کورونا وائرس اس قدر تیزی سے نہیں پھیلا جتنا دنیا کے باقی ممالک میں اثر انداز ہوا ہے۔
انہوں نے عمرے کے لئے آنے والے زائرین سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
Tags: سعودی عرب