turky-urdu-logo

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے عالمی دن کے موقع صدر ایردوان کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے 9 فروری  سگریٹ نوشی ترک کرنے کے عالمی دن کے موقع پر  ’’سگریٹ نوشی ترک کرو‘‘ کے سلوگن کے ساتھ عوام سے اپیل کی ہے۔

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر  پر اپنے پیغام میں ایک وڈیو بھی شئیر کی جس میں دیکھایا گیا کہ   گزشتہ ایک برس کے دوران سگریٹ اور تمباکو نوشی سے  دنیا بھر میں ہونے والے اموات کی تعداد  کورونا وائرس ، ٹریفک حادثات، قتل و غارت  اور  جنگوں میں ہونے والے جانی نقصان سے   کہیں زیادہ ہے۔  

انہوں  نے 9 فروری سگریٹ نوشی ترک کرنے کے یوم کی مناسبت سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے مل کر ایک نیا آغاز کرتے ہیں، اپنے چاہنے والوں سے  نہیں سگریٹ  سے کنارہ کشی کرتے ہیں۔

Read Previous

ترکی میں 4.7 شدت کا زلزلہ

Read Next

سوائے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے کورونا دنیا کے کونے کونے میں پھیلا، امام کعبہ

Leave a Reply