ترکی کی ڈیزاسٹر ایجینسی کے مطابق ترکی میں 4.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز ترکی کے صوبے کونیا میں موجود ضلع توزلوکچو تھا۔
زلزلہ 7 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔
ترکی کے صوبہ ازمیر میں اکتوبر کے مہینے کے دوران 6.6 شدت کا زلزلہ آیا جس نے 116 لوگوں کی جان لے لی۔