ترکی کے جنوبی علاقے میں ملنے والے "پراسرار دھاتی مینار” کا معمہ حل ہو گیا۔ صدر ایردوان نے اس پراسرار دھاتی مینار کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "پراسرار دھاتی مینار” ترکی کے جنوبی علاقے میں اس لئے گاڑھا گیا تھا کہ عوام کو بتایا جائے ترکی جلد ہی خلائی سائنس میں اپنی ایک منفرد حیثیت قائم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پراسرار دھاتی مینار پر قدیم ترکی زبان میں تحریر کیا گیا تھا "آسمان پر نظر رکھو اور چاند کی طرف دیکھو”۔
صدر ایردوان جس وقت ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا اعلان کر رہے تھے اس وقت ان کے پیچھے جو فیلکس لگی ہوئی تھی اس پر بھی اسی پراسرار دھاتی مینار کی تصویر تھی۔
تین میٹر لمبے اور ایک میٹر چوڑا دھاتی مینار ترکی کے جنوبی علاقے سینلیوفرا میں گذشتہ جمعہ کو دیکھا گیا تھا۔
بہت سے لوگوں نے اس پراسرار دھاتی مینار کو دیکھا اور اس کے متعلق علاقے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی اس پراسرار دھاتی میڈیا پر خبریں چلیں اور پھر اچانک منگل کو یہ دھاتی مینار اچانک غائب ہو گیا تھا۔
One Comment
بہت خوب ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے