
یورپی ممالک میں مونکی پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 17 ہزار 509 ہو گئی ہے۔
یورپ کے امراض کےسدّباب و کنٹرول مرکزECDC اور عالمی ادارہ صحت WHO کی مشترکہ کاروائیوں کے مطابق یورپ کے 35 ممالک میں 9 اگست سے ریکارڈ کئے گئے مونکی پاکس کیسوں کا 99 فیصد مردوں پر مشتمل ہے۔
مریضوں کے 40 فیصد کی عمریں 31 سے 40 سال کے درمیان، 24 فیصد کی 41 سے 50 اور 23 فیصد کی 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ کیسوں کا 13 ہزار سے زائد حصہ اسپین، جرمنی، برطانیہ اور فرانس سے متعلق ہے۔
اسپین میں مونکی پاکس مریضوں کی تعداد 5 ہزار 162، جرمنی میں 2 ہزار 982، برطانیہ میں 2 ہزار 973 اور فرانس میں 2 ہزار 423 ہے۔
مریضوں کی اکثریت میں جلد پر سرخی، خارش، بخار، تھکن، پٹھوں اور سر میں درد اور کپکپی کی علامات دیکھی گئی ہیں۔
Tags: مونکی پاکس مونکی پاکس وائرس