turky-urdu-logo

بین الاقوامی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدام کرنے چاہیے،فلسطینی وزیر اعظم

فلسطین کے وزیر اعظم  نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی  کے بیان کے جواب میں کہا کہ دنیا اسرائیلی وزیر کے نسل پرستانہ بیان سے قائل نہ ہو جو ان لوگوں کی سوچ اور طرز عمل کو تشکیل دیتے ہیں جو آج مقبوضہ ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھا لے ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے بدھ کو ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہودیوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ ہے

Read Previous

استنبول:جولائی میں سیاحوں کی آمد کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Read Next

بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کا کوئی متبادل نہیں،ترکیہ

Leave a Reply