turky-urdu-logo

استنبول:جولائی میں سیاحوں کی آمد کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

استنبول نے جولائی میں 1.87 ملین سیاحوں کا استقبال کیا، جو ایک دہائی میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

استنبول ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 6 فیصد اضافہ ہوا۔

تقریباً 1.82 ملین سیاح ہوائی راستے سے اور 49 ہزار 681 سمندری راستے سے شہر پہنچے۔

جولائی میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں روس پہلے ، جرمنی دوسرے جبکہ سعودیہ تیسے نمبر پر رہا۔

دوسرے بڑے ممالک کے سیاحوں میں امریکہ، ایران، فرانس، برطانیہ، عراق، کویت، اسرائیل اور ہالینڈ شامل ہیں۔

2023 کے پہلے سات مہینوں میں 9.77 ملین غیر ملکی سیاحوں نے بھی استنبول کا دورہ کیا ۔

Read Previous

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16ویں ایڈیشن کا آغاز 30 اگست کو پاکستان میں ہوگا

Read Next

بین الاقوامی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدام کرنے چاہیے،فلسطینی وزیر اعظم

Leave a Reply