turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ عید الضحی ک مبارکباد

صدر ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ترکیہ کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

صدر اردوان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے وا لا اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس قیادت کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبہ میں مزید مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخی رشتوں پر استوار ہیں۔ قیادت کی سطح پر باقاعدگی سے رابطہ اس سٹریٹجک شراکت داری کی نمایاں خصوصیت ہے۔

Read Previous

سعودیہ:مناسک حج کی ادائیگی

Read Next

پاکستان میں عید الاضحی ٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Leave a Reply