turky-urdu-logo

پاکستان میں عید الاضحی ٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ  مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک بھر کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نماز عید مرکزی جامع مسجد پی ای ایف ایئر بیس سمنگلی میں ادا کی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عید الاضحیٰ کی نماز بادشاہی مسجد لاہور جبکہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کی نماز کراچی اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نماز عید گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پڑھی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید کے اجتماع میں اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز عید کے اجتماعات میں علماکرام نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی۔

ملک بھر میں نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

Read Previous

صدر ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ عید الضحی ک مبارکباد

Read Next

وزیراعظم پاکستان کی ایران اور آذربائیجان کے صدور کو عید الاضحیٰ کی مبارکباددی

Leave a Reply