turky-urdu-logo

سعودیہ:مناسک حج کی ادائیگی

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد حجاج کرام احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

بیت اللہ شریف کا طواف زیارت، آئندہ تین دن منیٰ میں قیام اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج کا عمل مکمل ہو جائے گا۔گزشتہ روز میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ سننے اور رکن اعظم وقوف عرفہ کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔

مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں پہنچے جہاں پہلے روز انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

حجاج مزید تین دن تک منیٰ میں قیام کریں گے ۔بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

دریں اثناء سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے ۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی سر بلندی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ مسجد اقصیٰ کی حرمت اور حیثیت کو لاحق کسی بھی خطرے کی مخالفت کرتا رہے گا،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ عید الضحی ک مبارکباد

Leave a Reply