turky-urdu-logo

ترکی: ٹیکنالوجی میں ترقی انسانی فلاح و بہبود کے لیے ہونی چائیے

ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین سیلجوق بیراکٹر نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی  انسانیت کی فلاح و بہبود  اور امن کے فروغ کے لئے استعمال کی جانی چائیے ۔

سیلجوق نے ترکی کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی ایونٹ "ٹیکنوفیسٹ”  کی افتتاحی تقریب کے  موقع پر کہا ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے سے واقف کرنا ہے لیکن فی الحال کچھ کمپنیوں نے اپنے اختیارات کا ضرورت سے زیادی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔  

ٹیکنالوجی کی اس تقریب کا انعقاد 21 سے 25 ستمبر  کو استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ پر ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپنیاں صرف ایک سرچ انجن، ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ایک ہی ای کامرس ویب سائٹ کی دستبابی کی خواہش مند ہیں۔

"اگر ہم اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی  جدید ٹیکنالوجی کی تیاری سے دور رہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم کمپنیوں کو اپنی خود مختاری دے رہے ہیں۔”

ملک کے "نیشنل ٹیکنالوجی موو” کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کے اس اقدام کی بدولت ہمیں کئی شعبوں  میں مکمل آزادی حاصل ہو جائے گی۔

Read Previous

ترکی کو الیکٹرک بس کے ایکسپورٹ آرڈرز ملنا شروع ہو گئے

Read Next

فیفا:2022 ورلڈ کپ شائیقین کے ساتھ منعقد ہوگا

Leave a Reply