شام کے صدر احمد الشرع نے جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اعلیٰ سطحی ملاقات کی یہ ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی، جہاں شامی صدر نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور قومی انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی
ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی، شامی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر حسین ال سلاما سمیت اہم سفارتی اور انٹیلی جنس حکام بھی موجود تھے
شام اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی بہتریسیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کو فروغ دینا ، سرحدی استحکام اور علاقائی سلامتی مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال جیسے امور زیر غور آئے
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں جیوپولیٹیکل حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور مختلف ممالک اپنے علاقائی اتحاد اور پالیسیوں پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں
اس طرح کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور ممکنہ سفارتی تعلقات کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتی ہیں
