Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران، کس کس سے کیا ملاقات ہوئی؟

ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایک بڑے سفارتی مشن کے طور پر سامنے آیا جس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنا اور مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنا ہے

تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلی سطحی وفد کا استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا
اس ابتدائی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات، سفارتی رابطوں اور امریکہ ایران مذاکرات کی بحالی پر تفصیلی گفتگو کی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن کیلئے اہم قرار دیا

جنرل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی جہاں خطے کی مجموعی صورتحال، جنگ بندی کے مستقبل اور سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا

سید عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ سینٹر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کیا
اس اہم فوجی ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون، سرحدی سیکیورٹی اور دفاعی ہم آہنگی بڑھانے پر بات ہوئی

فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جو اس دورے کا سب سے اہم مرحلہ سمجھا جا رہا ہے
اس ملاقات میں امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع اور ممکنہ نئے مذاکراتی دور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہونے جا رہی ہے

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو کھل کر سراہ چکے ہیں اور انہیں اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دے چکے ہیں جبکہ یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہی ہو سکتے ہیں

Read Previous

شامی صدر کی ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ترک قیادت سے ملاقات

Read Next

ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا شکریہ

Leave a Reply