turky-urdu-logo

عالمی برادری شام کے المیئے کو ترکی کے کندھوں پر چھوڑ کر بھاگ نہیں سکتی، ترک سفیر

اقوام متحدہ میں ترکی کے سفیر فریدون اوغلو نے کہا ہے کہ عالمی برادری شام کے المیئے کو ترکی کے کندھوں پر چھوڑ کر نہیں جا سکتی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی میں شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی 40 لاکھ شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ دوسری طرف 50 لاکھ شامی ترکی کی سرحد پر موجود ہیں۔

ترک سفیر نے کہا کہ ترکی 90 لاکھ شامی مہاجرین کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔ عالمی برادری اس الیئے سے اپنی جان چھڑوا کر اسے ترکی کے کندھوں پر چھوڑ کر نہیں جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے اندر 30 لاکھ شہریوں کی زندگی کا دارو مدار اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجی گئی امداد پر ہے جو ترکی کے راستے شام جا رہی ہے۔

ترک سفیر نے کہا کہ شام کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے۔ عالمی برادری کو شام کے مہاجرین اور شام کے اندر بسنے والے لوگوں کی مدد کرنی چاہیئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے کہا کہ دس سال ہو چکے لیکن شام کے مسئلے کا حل ابھی تک تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ دنیا شام میں موت اور تباہی کی تصویریں دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہے۔ اب عالمی برادری کو اس انسانی المیئے کو ختم کرنے کی طرف جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی آفت نہیں بلکہ اس کے پیچھے انسان کی تباہ کن سوچ ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مل کر شام میں مشترکہ مفادات کو حاصل کرنے کے لئے کام جاری رکھے گی۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 :لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان

Read Next

پی ایس ایل 6 : ٹاس جیتنے والی ٹیم کا ہی میچ جیتنے کا سلسلہ برقرار

Leave a Reply