روس اور شام کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت شام نے روس کو زمین اور سمندری وسائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
شام کے لتاکیا شہر میں روس کو زمین اور سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے جہاں روس اپنے فوجیوں کے لئے ایک اسپتال تعمیر کرے گا۔
روس کے خبر رساں ادارے سپوتنک کے مطابق 8 ہیکٹر زمین روس کو دی گئی ہے۔ اسپتال کی تعمیر اور یہاں فراہم کی جانے والی تمام سہولتوں کے اخراجات روس خود برداشت کرے گا۔
معاہدے پر دمشق میں 21 جون اور ماسکو میں 30 جولائی کو دستخط کئے گئے تھے۔
Tags: شام عالم اسلام