turky-urdu-logo

موسیقی کا لطف اٹھائیں ، فطرت کو تحفظ دیں!

ترکی میں  ہونے والے بین الاقوامی  یو میشلک میوزک فیسٹیول  میں پہلی بار  بجلی کی ضروریات شمسی توانائی کے ذریعے پوری کی جائیں گیں۔ انتظامات کے لیے  ڈچ شمسی توانائی کمپنی وولٹا انرجی مدد فراہم کرے گی۔ پوری دنیا میں اس وقت اس نوعیت کی تقریب کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ ترکی کے لیے یہ ایک نئے دور  کا آغاز ہو گا۔

ترکی کے جنوب مغربی صوبہ مولا کے مشہور سیاحتی شہر بڈرم کے ایک  گائوں کے نام سے منسوب بین الاقوامی  یو میشلک میوزک فیسٹیول پیر کے روز ڈچ موسیقار روزن فلپینس اور جرمنی کے پیانو نواز مائیکل لائفٹس کے کنسرٹ کے ساتھ شروع ہوا۔ فیسٹیول کے 17 ویں ایڈیشن کا انعقاد ہالینڈ کے سفارت خانے اور ترکی میں قونصل خانے کے تعاون سے 17 ستمبر کو کیا جائے گا۔

بین الاقوامی یو میشلک میوزک فیسٹیول کا انعقاد پہلی بار 2004 میں گلسن اونائے کی فنی مشاورت اور ایرن لیوندوگلی کی ہدایت کاری  میں کیا گیا تھا۔ بوڈرم کے منفرد مقامات پر 17 سالوں سے ہونے والے اس  فیسٹیول نے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی موسیقاروں اور جاز فنکاروں کی میزبانی کی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ  یو میشلک فیسٹیول اکیڈمی میں نوجوان موسیقاروں کے لئے تعلیمی مواقعے بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس سال بھی کورونا وائرس کے خلاف تمام ضروری اقدامات کے ساتھ ایک بار پھر سامعین کے لئے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔  

Read Previous

کتابوں سے لطف اندوز ہونے کا انوکھا انداز

Read Next

شام نے روسی فوجیوں کے اسپتال کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کر دی

Leave a Reply