turky-urdu-logo

ترکی میں بیس بال کے بلے اپنے دفاع کے لئے استعمال ہوتے ہیں

ترکی کے شہر سیہان میں محمد علی اوزشا لال بیس بال کے بلے تیار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دن میں پانچ سے چھ بلے فروخت کر تے ہیں۔ ایک بلے کی قیمت 20 سے 30 ٹرکش لیرا ہے۔
ترکی میں بیس بال کی نہ کوئی گراوؐنڈ ہے اور نہ ہی یہ کھیل ترکی میں کھیلا جاتا ہے۔ محمد علی کے مطابق یہ بلے لوگ سیلف ڈیفنس یعنی اپنے بچاوؐ کے لئے خرید کر اپنی گاڑی یا اپنے گھروں میں رکھتے ہیں۔
اکثر پولیس معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑیوں سے بیس بال کے یہ بلے اپنی تحویل میں لے لیتی ہے کیونکہ اکثر سڑکوں پر معمولی جھگڑے کے دوران لوگ ان بلوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے مخالف شدید زخمی ہو جاتے ہیں اور بعض واقعات میں لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

Read Previous

شام نے روسی فوجیوں کے اسپتال کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کر دی

Read Next

فلسطین کے دو مخالف گروپ حماس اور فتح کا یو اے ای کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

Leave a Reply