فلسطین کے وزیراعظم محمد شطیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے ایک کربناک فیصلہ کیا جس سے خطے میں عربوں کے درمیان امن کو نقصان پہنچے گا۔
احتجاجی مظاہرے میں دونوں تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔ فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت ہی اسرائیل کو اب تک مزید علاقوں پر قبضے سے روکے ہوئے ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو اپنے اندر اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حماس کے سرگرم رہنما حسن یوسف نے کہا کہ فلسطینی کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان کے حقوق، زمین اور مقدس مقامات پر قبضہ کر سکے۔
پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وصیل ابو یوسف نے کہا کہ فلسطینی کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے ہمارے حقوق غصب ہوں۔
واضح رہے کہ اس ہفتے یو اے ای نے اسرائیل کو ایک ریاست تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔