turky-urdu-logo

ترکی میں نماز اور آذان عربی میں ادا کی جائے گی، وزارت مذہبی امور کا اعلان

ترک وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ترکی میں نماز کی ادائیگی عربی اور آذان بھی عربی میں دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے بہت زیادہ سوالات موصول ہوئے جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا نماز کی ادائیگی ترک زبان میں ہو سکتی ہے؟ اور کیا آذان کو ترک زبان میں دیا جا سکتا ہے؟

وزارت مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر علی ارباش نے کہا کہ اس پر مختلف علما سے بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر اجماع امت ہے کہ نماز کی ادائیگی قرآن کی زبان یعنی صرف عربی میں ہی ممکن ہے۔ ترک زبان میں نماز کی ادائیگی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسی طرح آذان چونکہ نماز کے لئے دعوت دینا ہے اور اس پر بھی اجماع امت ہے کہ آذان کے الفاظ عربی میں ہی ادا کئے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ قرآن عربی زبان میں نازل کیا گیا ہے لہذا اس کے الفاظ اور ترتیب میں رد و بدل کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ اس لئے عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی خالصتاً قرآن کی زبان یعنی عربی میں ادا کریں گے۔ اسی طرح نماز کی دعوت کے لئے آذان بھی صرف اور صرف عربی زبان میں ہی دی جائے گی اس کو ترک ترجمے کے ساتھ ادا کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔

Read Previous

فٹ بال: فینزباحس کے مڈفیلڈر اوزان طوفان میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ترک تیراک نے ورلڈ جونیئر شارٹ ٹریک کا ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply